راولپنڈی(جھنگ تیز نیوز) انتخابات قریب آتے ہی پی ٹی آئی کو بھی اپنی وکٹیں گرنے کے خطرات لاحق ہوگئے ہیں مگر دوسری جانب وہ دوسری پارٹیوں کی وکٹیں گرانے میں بھی مصروف ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی امیدواروں سے الیکشن ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی نہ چھوڑنے کا حلف نامہ مانگا ہے۔
پارٹی کی جانب سے الیکشن میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کے انتخابات کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں سے حلف لئے جارہے ہیں ۔ حلف نامے کے تحت امیدوار پابند ہوں گے کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے انتخابات کے لئے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی نہیں چھوڑیں گے نہ ہی پارٹی کے خلاف کسی قسم کی مہم کا آغاز کریں گے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں