اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا،احتساب عدالت میں اپنابیان ریکارڈ کراتے ہوئے نوازشریف نے اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں،ان کا کہناتھا کہ مجھے نکالے جانے کی سب سے بڑی وجہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس ہے،دوسرا میں نے اپنا گھردرست کرنے اوراپنے آپ کو سنوارنے کی بات کی ،سابق وزیراعظم نے تیسری وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے خارجہ پالیسی کو نئے ر±خ پر استوار کرنے کی کوشش کی اور چوتھا میں نے سرجھکا کر نوکری کرنے سے انکار کیا۔
نوازشریف نے کہا کہ 2014کے دھرنے کرائے گئے ، مشرف غداری کیس قائم کرتے ہی مشکلات اور دباؤ بڑھادیا گیا، یہ ہے میرے اصل جرائم کا خلاصہ ،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جرائم اور مجرم پاکستانی تاریخ میں جابجا ملیں گے۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں