افغانستان،شدید بارشیں سیلاب کی صورت اختیار کر گئیں،34 افراد جاں بحق

کابل(آن لائن)افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان نشریاتی ادارے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے 11صوبے متاثر ہوئے ہیں، اس دوران تقریبا250 مکان منہدم ہونے کے ساتھ ساتھ وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔یہی نہیں سیلاب سے 600 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو ئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ضروری اشیاء کی تقسیم بھی جاری ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں