انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادکی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد (احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی زیر صدارت پولیس لائن ہیڈ کواٹرزمیں تمام تھانہ جات کے مصالحتی کمیٹی ممبران اور ہیومن رائٹس آفیسرز کی میٹنگ ہوئی جس میں آئی جی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو، ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ کے علاو ہ دیگرپولیس افسران اور 200سے زائد مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی۔شرکاءمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آج کے دور میں اگر پولیسنگ کا کوئی کامیاب طریقہ ہے تو وہ کمیونٹی پولیسنگ کا ہے ۔پوری دنیا میں یہ مانا جاتا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ،پولیسنگ کا ایک بہترین ماڈل ہے اور تمام ترقی یافتہ ممالک کمیونٹی پولیسنگ کو مانتے ہیں ۔آج کل کے زمانے میں پولیس علیحدگی میں کام نہیں کر سکتی جب تک عوام کے ساتھ مل کر کام نہ کرے اس کے لئے کامیابی ممکن نہیں ۔اس کی وجہ ہمارا کسٹمر عوام ہی ہے اور اگر کمیونٹی ہی ہم سے خوش نہ ہو ،اس کا پولیس پر اعتبار یا اعتماد نہ ہو ،پولیس سے متنفر ہو تو ہم جو مرضی کر لیں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔پولیس کا ایک مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ وہ عوام سے بھاگتے ہیں حالانکہ پولیسنگ کا مقصد عوام ہے جس کو ہم نے ریلیف دینا ہے ،جن کی زندگیوں کو ہم نے آسان کرنا ہے اگر انہیں سے ہم بھاگیں تو اس پولیسنگ کا کوئی مقصد نہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں