لندن ( نیوزایجنسیا ں )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے جہاں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے تباہ کرکے کرپشن کی راہ ہموارکی گئی،پاکستان کے حالات کوبہتربنانامشکل نہیں۔ بعد ازاں لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے حالات کوبہتربنانامشکل نہیں، پاکستان کوٹھیک کرناکوئی راکٹ سائنس نہیں، پاکستان میں حکمران لوگوں میں آگاہی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہیں ، چیف جسٹس کی کوششوں سے تارکین وطن کو جلد ووٹ کا حق ملے گا۔عمران خان دورے کے دوران مانچسٹر میں فنڈ ز ریزنگ تقریب میں شرکت کے علاوہ اپنے بچوں سے بھی ملاقات کرینگے ۔دوسری جانب تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسہ کے لئے نیا گیت تیار کیا ہے جس کے بو ل ’’میرا کپتان عمران خان ‘‘ ہیں۔ اس گیت میں عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ عمران خان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں