بھارتی عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

ممبئی( آن لائن )بھارتی عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جودھ پور سیشن عدالت میں سلمان خان کی طرف سے پیش کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سلمان خان کی طرف سے پیش وکیل مہیش بورا نے ان کا موقف رکھا۔ سماعت پوری ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ رکھ لیا ہے۔سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے جج سے کہا کہ سلمان خان کو شبہ کا فائدہ دیا جانا چاہئے۔ سماعت کے وقت کافی تعداد میں بشنوئی طبقہ کے لوگ عدالت کے باہر موجود تھے۔ سیشن جج رویندر جین اب سلمان خان کی ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے۔ سلمان خان ایک رات جودھ پور سنٹرل جیل میں کاٹ چکے ہیں اور اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ان کی دوسری رات بھی جیل میں ہی کٹے گی۔
ادھر سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے دعوی کیا ہے کہ ان کو ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کال کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہوں۔ بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے خود کو علیحدہ نہیں کریں گے۔
کالے ہرن شکار معاملہ میں سلمان خان کو 5 سال جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد سے بالی وڈ میں مایوسی کا عالم ہے۔ سلمان خان کے دوست ساجد ناڈیاوالا نے اپنی فلم ’باغی -2‘ کی سکسیس پارٹی منسوخ کر دی ہے۔ وہ سلمان خان کے بھائیوں کے ساتھ جودھ پور پہنچ رہے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں