والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے سے منع کریں،میڈم نسیم اختر

جھنگ(جھنگ تیز نیوز)ضلع جھنگ میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء میرٹ پر کیا جارہا ہے ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کا ناگزیر تقاضا ہے شہری قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔یہ باتیں ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ میڈم نسیم اختر نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے سے منع کریں اور شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء خالصتاً میرٹ پر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباء طالبات تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں