’’فلموں میں آئٹم سانگ فحاشی بڑھا رہے ہیں ان پر پابندی لگائی جائے ‘‘

ممبئی ( آن لائن)ہندوستانی فلموں کی سپر سٹار اداکارہ اور اپنی بے لچک گفتگو سے میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بننے والی کنگنا رناوت نے پہلی مرتبہ’’ آئٹم سانگ ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ بے باکی اور بے شرمی کی انتہاؤں کو چھونے والی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو بھی شرم سے پانی پانی کر دیا ہے ۔
ہندوستانی نجی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کوئین کے نام سے مشہور باصلاحیت اداکارہ اور منالی میں اپنے گھر چھٹیاں گذارنے آئی ہوئی کنگنا رناوت نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آئٹم سانگ ‘‘ فحاشی کو بڑھاوا دیتے ہیں ان پر پابندی لگنی چاہئے ،میں نے کبھی آئٹم سانگ نہیں کئے اس کی ایک بڑی وجہ فحاشی ہی ہے لیکن آئٹم سانگ نہ کرنے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں کرنے کے لئے کچھ ہوتا ہی نہیں ہے،میں ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتی جو ہمارے لیے ہمارے سماج اور ہمارے بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ کل کو میری یا آپ کی بیٹی ہوگی تو کیا ہم چاہیں گے کہ اسے اس طرح سے ایک چیز بنایا جائے؟میں ہمیشہ وہی کام کرتی ہوں جس سے مجھے خوشی ملتی ہے نہ کہ جس کے پیچھے پوری دنیا بھاگتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ فیئرنیس کیریم کا ایڈ نہیں کرتیں، بڑے ہیرو کی فلم نہیں کرتیں اور نہ ہی آئٹم نمبر کرتی ہیں۔واضح رہے کہ اپنی باکمال اداکارانہ صلاحیت سے بالی ووڈ میں اپنا منفرد مقام بنانے والی اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں منالی میں چھٹیاں گذارنے آئی ہوئی ہیں جہاں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گذار رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پیانو اور گٹار بجانا بھی سیکھ رہی ہیں ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں