جدہ (آن لائن) سعودی وزارت اسلامی امور اور دعوۃ والارشاد کی جانب سے مسجد نبوی الشریف میں پہلی بار شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ قرآن کریم منعقد کیاجائیگا ۔
وزیر اسلامی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز ایوارڈ برائے حفظ قرآن کریم اور تفسیر و تجوید کا 40 واں مقابلہ ہے جس کا انعقاد تاریخ میں پہلی بار مسجد نبوی الشریف کے اند ر کیا جائیگا ۔ مقابلہ کا آغاز 26 محرم 1440 کو ہوگا جو 5 دن تک جاری رہے گا ۔ مقابلے میں جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب ماہ صفر کے پہلے عشرے میں منعقد ہو گی۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں