اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو اور وٹامنز کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ،بچے پاکستان کا مستقبل ،انکی صحت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر مہاراختر۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہاراختر خاں نے ضلع بھر میں پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو اور وٹامنز کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دیتے ہوئے 1450سے زائدٹیمیں تشکیل دے دی۔ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع بھر میں1450سے زائد ٹیمیں بچوں کو حفاظتی ٹیکے پلارہی ہیں جن میں درجنوں موبائل ٹیمیں بھی اپنی ڈ یوٹی سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد پولیو مہم کی سخت نگرانی کی جارہی ہے انشاء اللہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے مستفید ہونے سے محروم نہیں رہے گابچے پاکستان کا مستقبل ، انکی صحت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس مہم کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
ضلع بھر میں پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کےقطرے پلانے کا ہدف،1450سے زائدٹیمیں تشکیل
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں