اسلام آباد (احسان احمد سے) : امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے سفارت کار کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نے کن بنیادوں پر سفارت کار کو جانے دیا. امریکی سفارت کار کے خلاف قانونی کاروائی کیوں نہیں کی گئی . وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی. گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان کی ہلاکت پر سفارتکار کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا . انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو ایسی کونسی مشکل پیش آئی کہ انہوں نے سفارتکار کے خلاف قانونی کاروائی مکمل نہیں کی . قانون سب کیلئے برابر ہے اس میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
Home
اسلام آباد
تازہ ترین
قومی
اسلام آباد۔ امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے سفارت کار کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں