جڑانوالہ (جھنگ تیز ڈاٹ کام)فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں مبشرہ نامی 7سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے پرشہر میں احتجاج مظاہرہ جاری ہے،حالات کشیدہ دکھائی دے رہے ہیںجبکہ مظاہرین نے کچہری چوک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جڑا نوالہ گلشن عزیز سے لاپتا ہونے والی 7سالہ مبشرہ کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی تھی جس کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔اس افسوس ناک واقعے کی مذمت میں وکلا، سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں سمیت شہریوں کی جانب سے جڑانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ دیا جا رہا ہے۔ان کی جانب سے مبشرہ کو بھی جڑانوالہ کی زینب قرار دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے جڑانوالہ کچہری چوک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے۔
مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں پر سخت پتھراﺅکیا گیا ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جڑا نوالہ میں 10دن کے اندر زیادتی کے بعد قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے، لیکن پولیس نے ابھی تک قاتلوں کو نہیں پکڑا اور وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جڑا نوالہ گلشن عزیز سے لاپتا ہونے والی 7سالہ بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے برہنہ حالت میں ملی تھی ،جانوروں نے بچی کی لاش نوچ کر بچی کے بازو اور ٹانگ جسم سے علیحدہ کر دیے تھے۔لاش کو دیکھ کر اہل محلہ جمع ہوگئے پولیس نے پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔
قبل ازیں فیصل آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی طالبہ عابدہ بھی جڑانوالہ کی رہائشی تھی۔ پولیس تاحال یونیورسٹی طالبہ کے قتل کاسراغ لگانے میں ناکام ہے۔اسی طرح ایک روز قبل رئیس زادے کے ہاتھوں زیادتی کا شکار لڑکی الماس بی بی بھی گزشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ پولیس جڑانوالہ کے جنسی اسکینڈل کے مرکزی ملزم اعجاز بلا سمیت کسی بھی ملزم کو پکڑنے میں ناکا م ہے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں