مزدوروں کے 2498بچوں مین فیس ‘یونیفارم اور کتابیں تقسیم

فیصل آباد(جھنگ تیز ڈاٹ کام)فیصل آباد میں اینٹی چائلڈ لیبر بانڈڈ پراجیکٹ کے تحت 2498بچوں کو محکمہ لیبر کی طرف سے سکول فیس ، یونیفارم اور کتابوں سمیت بیگز کی فراہمی کا کام جاری ہے ۔ محکمہ لیبر کی طرف سے ان بچوں کو مختلف دوکانوں، ورکشاپ اور کام کرنے والی جگہوں سے اب سکولوں میں داخل کروایا گیا ہے جن کی ماہانہ 13 لاکھ 73 ہزار 900 روپے فیس بھی محکمہ کی طرف سے جمع کروائی جا رہی ہے جبکہ ان بچوں کو یونیفارم اور شوز کی مد میں 30لاکھ روپے کی ادائیگی کے علاوہ کتابیں اور سکول بیگز بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔ فوکل پرسن لیبر انسپکٹر اصغر علی پاشا نے "دنیا" کو بتایا کہ فیصل آباد میں لیبر ڈائریکٹوریٹ ویسٹ اور ایسٹ میں مجموعی طور 2498بچوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں مختلف سکولوں میں داخل کروایا گیا ان میں سے 1200بچوں کو اب تک سکول بیگز ، کتابیں اور یونیفارم کے لئے پیسے دئیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر بچوں کو بھی آئندہ چند روز میں فراہم کردی جائیں گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں