سونا200روپے سستا،فی تولہ 58850کا ہوگیا

کراچی(جھنگ تیز ڈاٹ کام)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا4ڈالر اضافے سے1329ڈالر کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، رپورٹ کے مطابق پیرکوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت58ہزار850روپے ہوگئی، اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 50 ہزار442روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے اضافے سے 770روپے ہوگئی ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں