جھنگ (جھنگ تیز) رکن صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کا دور مثالی تھا جس میں عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی کو بھی بنیادی ایجنڈا بنایا گیا ، سیدنا صدیق اکبرؓ نے اپنے دور خلافت میں نہ صرف شعائر اسلام کا بھرپور دفاع کیا بلکہ اس وقت کی سب سے بڑی اسلامی فلاحی ریاست کو بحرانوں سے بھی نکالا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ عثمانیہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئینی و قانونی حدود میں رہتے ہوئے ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ کے تحفظ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ، عام انتخابات میں صحابہ کرامؓ کے غلام کامیاب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچیں گے ۔ آخر میں مولانا الیاس بالاکوٹی نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:تحفظ ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ کیلئے کوشاں ہیں ، مسرور نواز
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں