سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر مین پی ٹی سی انٹر نیٹ کنکشن اکثر ہی خراب رہنے لگا۔شکایات کی صورت میں صارفین نے جب پی ٹی سی ایل جہلم کے دفتر کا رخ کیا تو تسلیوں کے علاوہ کچھ نہ ملا،پی ٹی سی ایل ملازمین کا کہنا تھا کہ آپ انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں آپ کو بل پر 10فیصدڈسکاونٹ بھی ملے گا اور آج ہی انٹرنیٹ سروس ٹھیک کر دی جائے گی۔ ۔ بیس دن گزرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہو سکی صارفین کا مطالبہ ہے کہ بغیر سروس کے صارفین کو لوٹنے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
Home
تازہ ترین
جہلم
قومی
سرائے عالمگیر:پی ٹی سی ایل نے صارفین کو لوٹنے کا وطیرہ بنا لیا،صارفین پریشان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں