سرائے سدھو (جھنگ تیز)حقائق سامنے لانے پر تھانہ سرائے سدھو کےSHO رانا فاروق کی مقامی صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ،انجمن تاجران باٹی بنگلہ کاصحافی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے صحافیوں کے ساتھ مل کر پرامن احتجاج کیا جن کا مطالبہ تھا کہ کرپٹ ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر یں گے ۔تفصیلات کے مطابق 15 مارچ کو پولیس تھانہ سرائے سدھو نے مبارک پور کے رہائشی ثمر عباس ولد غلام قادر کو مقدمہ نمبر 94/18 محمد نواز ولد محمد پہلوان سکنہ موضع ارجانی کی مدعیت میں درج کر کے مدعی کی مخبری پر ملزم کو اسی دن گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا ،جبکہ اگلے روز مورخہ16-03-2018 کو افسران بالا سے داد وصول کرنے کیلئے تھانہ سرائے سدھو کی حدودباگڑ روڈ جدہ ٹاؤن میں آپریشن کے نام پر فوٹو سیشن کیا گیا جو پولیس ترجمان خانیوال کی طرف سے سوشل میڈیا وائرل کر دی جس کی کاروائی پوری کرنے کیلئے ایک روز قبل گرفتار ملزم ثمر روہڑ اور اس کے ساتھ ایک اور ملزم کو جو پہلے سے حوالات میں بند تھا کو حوالات سے نکال کر سامنے خالی کین رکھ کر ان کی فوٹیج بنا کر ان پر ایک اورجعلی مقدمہ 95/18 زیر دفعہ 13/20/65 ثمر عباس پر جبکہ دوسرے ملزم پر شراب کا مقدمہ درج کر دیا جسے پولیس تھانہ سرائے سدھو نے روائتی انداز اپناتے ہوئے ملزم ثمر عباس کو اے ایس آئی اکبر خادم کی ناکہ بندی سے شک کی بنا پر گرفتار کیا اور اس سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرنے کا الزام لگایا واضح رہے کہ ملزم پہلے سے حوالات میں بند تھا سرچ آپریشن جدہ ٹاؤن باگڑ روڈ پر ہوا جبکہ ملزم باٹی بنگلہ پرمولی پل روڈ سے مقدمہ نمبر 95/18 کے مطابق دوران ناکہ بندی گرفتار کیا گیا جس بارے مقامی صحافی محمد عمران سہو نے مؤقف جاننے کیلئے تھانہ سرائے سدھو کے ایس ایچ او رانا فاروق سے ان کے نمبر 03028633083 پر رابطہ کیا تو وہ آگ بگولا ہو گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگا جس پر انجمن تاجران اڈا باٹی بنگلہ نے زیر صدارت رانا محمد طاہر صحافیوں سے ایس ایچ او کے ناروا سلوک پر اظہار یکجہتی کے طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا اس موقع پر تحصیل بھرکے صحافیوں نے ملتان روڈ پرریلی کی صورت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس گردی مردہ باد اور ایس ایچ او کو معطل کرو کے نعرے لگائے احتجاج کرنے والوں میں بشیرشہزاد کاظمی، راؤ راشد سنی، راؤ دلاور علی ، چوہدری صفدر الہٰی سہو ، رانا عدنان شاہد، صدر پریس کلب باٹی بنگلہ شہزاد قیصرسہو،جنرل سیکرٹری مخدوم قسور حسین شاہ، سینئر نائب صدر اشرف خان لنگاہ، نائب صدر سید شجاعت کاظمی، جوائنٹ سیکرٹری عابد حسین مرالی، سیکرٹری اطلاعات، ناصر شاہ، حیات مرالی، غلام شبیر سندا، امین کمبوہ، آصف ملانہ، اکرم بھٹی ، سجاد شاہ ، مہر ریاض ہراج، سید حسنین شاہ، خالد سمیجہ، رانا محمد طاہر، محمد وسی کمبوہ، زاہد سہو، حسیب اللہ ،مختار حسین لنگاہ، محمد حسین ، افتخار حسین، لعل لنگاہ، محمد جعفر ، سجاد حسین، محمد عمران ،محمد وسیم، محمدنعیم، خضر حیات بھٹی، ابو بکر، طارق بھٹی، چوہدری عامر، شہزاد سہو، اختر سہو، جمشید علی، فریاد احمد، محمد رمضان، محمد عمران، محمد جاوید، رضوان سہو، مظفر سہو، علی عباس، آصف حسین عاشق حسین، مہر ریاض ، مختار حسین، پرویز، نذر حسین، عمر حیات، اللہ دتہ ، محمد اکرم، قیصر عباس، ثمر حسین، ریاض احمد، قیصر چدھرڑ،و دیگر سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں پلے کارڈر اور بینرز اٹھا رکھے تھے اورآئی جی پنجاب، آر پی او ملتان ، ڈی پی او خانیوال سے تھانہ سرائے سدھو میں تعینات کرپٹ ایس ایچ او رانا فاروق کا قبلہ درست کرتے ہوئے فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔صدر پریس کلب باٹی بنگلہ نے کہا کہ اگر کرپٹ ایس ایچ او کو فوری معطل نہ کیا گیا تو احتجاج کادائرہ کار وسیع کردیں گے ۔
Home
تازہ ترین
خانیوال
قومی
سرائے سدھو .حقائق سامنے لانے پر تھانہ سرائے سدھو کےSHO رانا فاروق کی مقامی صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ،انجمن تاجران باٹی بنگلہ کاصحافی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے صحافیوں کے ساتھ مل کر پرامن احتجاج کیا جن کا مطالبہ تھا کہ کرپٹ ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر یں گے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں