یورپ(نمائندہ اکرام الدین)چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی محمد رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ سماجی کاموں میں حصہ لینا کسی عبادت سے کم نہیں ہے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور مظلوم طبقے کی خدمت کریں خدمت خلق فاؤنڈیشن نے بلوچستان اور پاکستان بھر میں جو سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں‘ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چےئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کی قیادت میں ملنے والی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر نعمت اللہ ظہیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن بلوچستان ار پاکستان بھر میں سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے ‘ تعلیم ،صحت، خواتین کی فلاح و بہبود‘نوجوانوں کو تعلیم کے موقع فراہم کرنا‘منشیات کے خاتمے‘ کھیلوں ‘ماہانہ کی بنیاد پر بیواؤں‘یتیموں‘اور غریبوں میں راشن اور دیگر بنیادی ضروریات تقسیم کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ مختلف فاؤنڈیشنز اور تنظیموں کے ساتھ ملکر تعلیمی ادارے‘ہسپتالز اور دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے معاہدے کیے ہیں اور مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ‘چھیپا ویلفےئر ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی محمد رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور ان کی ٹیم جو کام کررہی ہے اس پر ہم انہیں داد دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مظلوم طبقے اور غریب عوام کیلئے اسی طرح جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ہسپتالوں میں دستر خوان کا جلد اہتمام کریں جس سے غریبوں کیلئے تین وقت دستر خوان بچھایا جائیگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کیلئے مزید ایمبولینس فراہم کرینگے دکھی انسانیت کا اپنا فرض سمجھتے ہے اور اس کیلئے ہر قسم کی جدوجہد کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ اور غریب صوبہ ہے اس کی بہتری کیلئے صرف حکومت کا کام نہیں سماجی تنظیمیں بھی آگے آکر اس طرح کاموں میں حصہ لیں‘اس موقع پر خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل اور چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن کے درمیان مختلف منصوبوں پر معاہدے کیے گئے اور چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن نے ہر قسم کی تعاون کا یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جلد خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے ساتھ ملکر بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کرینگے ۔
Home
انٹرنیشنل
تازہ ترین
سماجی کاموں میں حصہ لینا کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی محمد رمضان کی جھنگ تیز سے گفتگو
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں