صحافی مبین رشید کا چینل ” اے ون ٹی وی“ 23 مارچ کو لانچ ہوگا

لندن (جھنگ تیز ڈا ٹ کام) معروف صحافی مبین رشید نے رواں ماہ کے اختتام پر ” اے ون ٹی وی “ کے نام سے انفوٹینمنٹ چینل لانچ کرنے کا اعلان کردیا ، چینل سکائی پر برطانیہ اور پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔ 
معروف صحافی مبین رشید نے مختلف ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ وہ 2015 میں لندن میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کا کامیاب انعقاد بھی کراچکے ہیں ، اب انہوں نے اپنا چینل اے ون ٹی وی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سکائی پر رواں ماہ کے اختتام پر ریلیز کیا جائے گا۔ چینل لندن سے آن ایئر کیا جائے گا جس کے 4 سٹوڈیوز ہیں اور یہ ہر 3 گھنٹے بعد ایک گھنٹے کا نیوز بلیٹن نشر کرے گا جبکہ اس پر پاکستانی اور بھارتی فلمیں بھی نشر ہوں گی۔ اے ون ٹی وی رات 8 سے 10 کے دوران ٹی وی ڈرامے بھی پیش کرے گا۔ 
مبین رشید کا کہنا ہے کہ وہ ” اے ون ٹی وی “ کی لانچ کے حوالے سے بہت ہی پرجوش ہیں، اس چینل کے ذریعے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو ان کے آبائی ملک کی سرگرمیاں دکھائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چینل پر برطانیہ سمیت یورپ بھر کی خبریں بھی نشر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ ” اے ون ٹی وی “ 23 مارچ کو سکائی چینل پر 869 نمبر پر لانچ کیا جائے گا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں