پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

شارجہ (جھنگ تیز ڈاٹ کام) پی ایس ایل تھری میں شارجہ کےمیدان میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، پشاور زلمی کا کراچی کنگز جبکہ کوئٹہ کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے جوڑ پڑے گا۔ پی ایس ایل میں آج ایک نہیں دو ہائی وولٹیج مقابلے ہوں گے۔

دن کا پہلا مقابلہ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع ہو گا، چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود زلمی کو اپنے ڈینجر زون سے نکلنے یعنی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے اگلے دونوں میچ جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔

دوسرے میچ میں رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاپ ٹیم اسلام آباد کا چیلنج درپیش ہوگا۔ جو جیتا وہ سکندر کے مصداق کامیابی سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ بھی ملے گا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں