چنیوٹ (جھنگ تیز) کسان بورڈ کے زیر اہتمام کاشت کاروں کو شوگر ملز سے ادائیگی نہ ہونے ، بلاجواز کٹوتی اور مقررہ قیمت کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی نائب صدر ذوالفقار علی شاہ ، ضلعی سرپرست سید نور الحسن شاہ اور ضلعی چیئرمین چوہدری طفیل لونا نے کہا کہ شوگر ملز مالکان حکومت کی ملی بھگت سے عدالتی احکامات نظر انداز کر کے کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خرید رہے ہیں جبکہ کٹوتی کے نام پر بھی ان کا معاشی قتل عام جاری ہے جس کی وجہ سے شعبہ زراعت اور اس سے وابستہ ملک کی ستر فیصد آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشت کاروں کا استحصال بند کیا جائے ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو چھبیس مارچ کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا ۔ انہوں نے چیئرمین نیب سے بھی شوگر ملز مالکان سے کاشت کاروں کو رقوم دلانے کا مطالبہ کیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں