وہاڑی /بورے والا(بیورچیف تحسین الرحمن،احمد ارشد طور سے) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مداریوں ،زردایوں اور جھوٹے خانوں کو شکست ہو گی ،، نیازی صاحب جتنا جھوٹ بولنا ہے بول کر گھر چلے جائیں ، سیاست آپ کا کام نہیں ہے ، پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چڑھ گئے ہم نے ادویات بھجوائیں ، 2018 میں چاروں صوبوں میں ہماری حکومت آئی تو کوئٹہ ، کراچی اور پشاور کو لاہور بنادینگے۔
بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ 5 سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے، ساڑھے 4 سالوں میں ہی اندھیرے دور ہو گئے ہیں، سی پیک، وفاق اور پنجاب نے مل کر 10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ کام کر رہا ہے، ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے پنجاب اور وفاق نے ملکر لگائے، دو تین ماہ بعد گرمیاں آئیں گی لیکن کمروں میں پنکھے چل رہے ہوں گے، دکاندار اپنا سامان فروخت کر رہا ہو گا اور ہسپتالوں میں بجلی موجود ہو گی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اللہ نے ہمیں لودھراں میں عزتوں سے نوازا، این اے 154 میں ضمنی الیکشن میں ترین صاحب نے کروڑوں اربوں روپے خرچ کیے تاہم لودھراں کے ووٹرز نے نیک اور درویش صفت اقبال شاہ کو منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین نے ہیلی کاپٹر اور پیسے کا بے دریغ استعمال کیا لیکن عوام نے امیر ترین جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بدترین شکست دی۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے 2013 کے الیکشن میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں سے پورے ملک کو بجلی مہیا کریں گے لیکن آج 5 سال بعد کہتے ہیں کہ 74میگاواٹ بجلی پیدا کی، خان صاحب قوم کو بتائیں کہ وہ 74 میگاواٹ بجلی کہاں ہی انہوںنے کہا کہ جب پشاور میں ڈینگی آیا تو خان صاحب بھاگ کر پہاڑوں پر چڑھ گئے، وہاں دوائیاں اور میڈیکل ٹیمیں ہم نے بھجوائیں اور خان صاحب کہتے تھے کہ میٹرو نہیں ہسپتال بنانے ہیں لیکن میٹرو کے نام پر پورے پشاور کو کھود کر رکھ دیا ہے۔عمران خان کو جھوٹوں کا آئی جی قرار دیتے ہوئے خان صاحب نے خود کوئی کام نہیں کیا اور یہاں آ کر ترقیاتی کاموں میں رخنا ڈال رہے ہیں، انہوں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 7 ماہ کی تاخیر کروائی، دھرنے نہ ہوتے تو ترقیاتی کام 7 ماہ پہلے پورے ہوتے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نیازی صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ جتنا جھوٹ بولنا ہے بول کر گھر چلے جائیں کیونکہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ میٹرو بس ان سے نہیں بننی ،پشاورکے لوگ ہمیں ووٹ دیں ہم اگلی حکومت میں میٹرو بس بنا کر دینگے ۔انہوںنے کہاکہ زر داری صاحب کہتے ہیں لوٹی ہوئی دولت واپس لائونگا ، 2018 میں عوام نے ہمیں موقع دیا تو آپ کی جانب سے لوٹی ہوئی رقم واپس لاکر عوام میں تقسیم کرینگے انہوںنے کہاکہ کراچی میں ہر طرف کوڑا ، گرد اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کو منظور ہوا اور ہم 2018 میں چاروں صوبوں میں ہماری حکومت آئی تو کوئٹہ ، کراچی اور پشاور کو لاہور بنادینگے ۔انہوںنے کہاکہ وہاڑی میں تیس ارب روپے کے زائد کے منصوبے لگائے ، تین سو بستر پر مشتمل ہسپتال دوبارہ نیا بن چکا ہے ، سٹی سکین مشین آچکی ہے ، بورے والا میں ہسپتال زیر تعمیر ہے اور میلسی میں ہسپتال زیر تعمیر ہے ، موبائل ہسپتال مہیا کر دیا ہے ، سی ٹی سکین مشینیںپنجاب کے ہر ہسپتال میں لگائی جارہی ہے ،بیوہ ، یتیم اور دکھی مریضوں کو دھکے نہیں کھانے پڑیں گے ،ہسپتال میں مشین چوبیس گھنٹے چلے گی اور مفت سکین ہوگا کوئی پیسہ نہیں دینا پڑے گا ۔
انہوں نے کہاکہ دھرنے والوں نے ملک کو مسائل کے سوائے کچھ نہیں دیا چینی صدر کا دورہ ملتوی کروایا جنہوں نے بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا انہوں نے کہا 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کاشتکاروں کو سستی کھاد فراہم کی گئی بجلی کے ٹیوب ویلوں کے بلوں پر سبسڈی دی گئی عوام کو بلا سود قرضے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا جن کے نتیجے میں عوام کو روز گار میسر آئے ،8جون کو حکومت کے دن پورے ہوں گے گندم کسانوںسے ساری خریدی جائے گی۔
انہوںنے کہا کہ کاشتکار پریشان نہ ہوں ، انہوں لودھراں الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میںترین کا پیسہ نہیں چل سکا اللہ تعالی نے ہمارے امیدوار اقبال شاہ کو کامیاب کروایا۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ تک خانیوال تا لودھراں کے درمیان27ارب سے تعمیر ہو نے والی سڑک مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام اگر ملک کی ترقی چاہتے ہیں تواپنے ووٹ کا درست استعمال کریں خطاب کہ آخر میں انہوں نے گگو منڈی کو تحصیل بنانے کا اعلان کیا ۔
ستلج دریا پر پل بنانے کا اعلان کیا اور وہاڑی میں میڈیکل کالج بنانے کا بھی وعدہ کیا ۔خطاب سے پہلے وزیر اعلی پنجاب نے مختلف منصوبہ جات کا افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر رانا مشہود احمد ،محترمہ تہمینہ دولتانہ،سعید خاں منہیس (ایم این اے میلسی)سید ساجد سلیم مہدی (ایم این اے ماچھیوال) ،چوہدری نذیر احمد آرائیں (ایم این اے بوریوالا)،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ (ایم پی اے گگو منڈی)،ارشاد احمد آرائیں بھی اس موقع پر موجود تھے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں