لاہور(جھنگ ےیز) لودھراں کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو ہونے والی شسکت کو ریحام خان نے عبرتناک قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ نظریے سے جدا ہونے پرپی ٹی آئی کو ووٹرز نے مسترد کیا۔ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد اپنے بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ایساپہلی بار ہوا ہے کہ کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھو رہی ہے، پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آ رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے موروثی سیاست کو جگہ دی، جب یہ بہت زیادہ بوکھلا جاتے ہیں تو مجھ جیسے لوگوں پرحملہ کرتے ہیں، یہ نواز شریف یا مریم نواز کو سازش کی وجہ سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کو آج جوابدہ ہونا پڑے گا، کیا نااہل ہونے والے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو انتخابلڑانے میں نوازشریف کی سازش تھی؟ یا خدانخواستہ ریحام خان کی صلاح تھی؟ریحامخان نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ آپ نے بتا دیا کہ ساری پارٹیوں سے کچرا پی ٹی آئی میں لائیں گے، پی ٹی آئی اسٹیٹس کو پر حملہ کر رہی تھی لیکن خود ہی اس کی سستی کاپی بن کر ابھری۔ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بہانہ بازی ختم کرنا ہوگی، ووٹرز آپ کو مسترد کیا کیونکہ آپ نظریئے سے جدا ہو گئے، آپ نے ووٹر پر واضح کر دیا کہ موروثی سیاست ہے اور ایسا ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں 3 دھڑے کھل کر سامنےآگئے اور ثابت ہوگیا کہ آپ پیسے سے قیادت خرید سکتے ہیں ووٹ نہیں۔
Home
تازہ ترین
قومی
لاہور
علی ترین کی شکست پر ریحام خان نے بھی خاموشی توڑ دی! ایسا بیاندے دیا کہ ٹوئیٹر اور فیس بک پر طوفان مچ گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں