*نواز شریف کی نااہلی کیخلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے عارف سندھیلہ کی طبیعت بگڑ گئی*


*شیخوپورہ(جھنگ تیز): سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔*

*شیخوپورہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایم پی اے عارف سندھیلہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔*

*اسپتال ذرائع کے مطابق عارف خان سندھیلہ کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔*

*دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھوک ہڑتال کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی عارف سندھیلہ کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔*

*نواز شریف نے عارف سندھیلہ سے کہا کہ ’’نواز لیگ کو آپ جیسے مخلص اور بہادر ساتھیوں پر فخر ہے، ہماری ایسے کارکنوں سے وابستگی تا قیامت قائم رہے گی‘‘۔*

*نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی عارف خان سندھیلہ کو فون کرکے ان کی خیریت معلوم کی اور پارٹی قائد سے بے لوث محبت پر انہیں کراج تحسین پیش کیا۔*

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں