بچوں کی فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ تیمور نے حیران کن انکشافات کر دئیے

لاہور(اجھنگ تیز): بچوں کی فحش ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ تیمور نے حیران کن انکشافات کر دئیے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے 2016ء میں لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے الیکٹریکل میں ڈگری حاصل کی، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ذریعہ فحش ویڈیوز دیکھنے کی لت پڑی بعد میں بڑھتے بڑھتے اس شرمناک دھندہ میں ملوث ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت کی شکایت پر کمسن بچوں کی فحش ویڈیوز دیکھنے اور اسے دوسرے گروپوں میں شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار جھنگ کے رہائشی الیکٹریکل انجینئر تیمور سے دوران ریمانڈ خبر رساں ایجنسی نے انٹرویو کیا ۔انٹرویو کے دوران ملزم تیمور نے بتایا کہ اس نے 2016ء میں لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے الیکٹریکل میں ڈگری حاصل کی اور ملازمت اختیار کر لی اسے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ذریعہ فحش ویڈیوز دیکھنے کی لت پڑ گئی, بعد میں یہ لت بڑھتے بڑھتے جرم کی شکل اختیار کر گئی اور میں اس دھندے میں ملوث ہو گیا۔ اپنے جرم کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اس سے سرزد ہونے والے جرم پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کبھی سوچا تک نہیں تھا کہ اس کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں