جھنگ (ملک جاوید اقبال سے):جھنگ میں نجی سکول کے زیر اہتمام پوزیشن حاصل کر نے والے بچوں میں انعامات تقسیم کر نے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
پرا نا چنیوٹ روڈ پر واقع نجی سکول میں سالا نہ امتحانا ت میں پوزیشن حاصل کر نے والے طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کر نے کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں طلباءکے والدین سمیت سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر طلباءنے ملی نغمے بھی پیش کئے :پرنسپل سکول سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات سے طلباءکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان کے اندر مزید محنت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔تقریب میں بچوں نے مختلف نظموں پر ٹیبلوز پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔
سائن آف :ایسے پروگرامز کے انعقاد سے جہاں طلباءکو انکی سال بھر کی محنت کا ثمر ملتا ہے وہیں دوسرے طالب علموں میں محنت کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں