بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبات سے زیادتی کرنے والے ملزم علی رضا قریشی کے موبائل سے طالبات کی فحش ویڈیوز کیساتھ پنجاب پولیس نے کیا شرم ناک کام کر دیا

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کرنے اور بلیک میل کر کے فلم بنانے کے الزام میں پولیس نے یونین کونسل چیئر مین اختر عالم قریشی کے بیٹے شعبہ سرائیکی کے طالب علم علی رضا قریشی سمیت 6افراد کو حراست میں لے لیا ،پولیس نے جن 6افراد کو حراست میں لیا ان کی بھی گرفتاری نہیں ڈالی گئی ۔ حیران کن امر یہ ہے سی پی او ملتان سرفراز احمد فلکی سمیت کسی بھی پولیس افسر کے پاس ملزم علی رضا قریشی کی ویڈیوز نہیں تھیں اور قومی اخبار خبرین کی جانب سے انہیں 3ویڈیو ز کلپ فراہم کئے گئے ،یہ ویڈیو کلپ بھی تھانہ الپہ کے پولیس اہلکار سے لئے گئے تھے ۔تھانہ الپہ پولیس نے

کارروائی کرتے ہوئے نانگا چوک سے جب مرکزی ملزم علی رضا قریشی کو گرفتار کیا تھا تو اس سے برآمد شدہ موبائل میں 70سے زائد فلمیں موجود تھیں لیکن افسوس کے ساتھ ملزم علی رضا قریشی کے موبائل کو جب ڈی کوڈننگ کے لئے بھیجا گیا تو اس میں سے تمام فحش ویڈیوز ختم کر دی گئی اور الپہ تھانہ پولیس نے ابتدا میں ہی ملزم علی رضا قریشی کو بہت بڑی سپورٹ فراہم کر دی ،متاثرہ لڑکی کا الزام بھی یہی ہے ملزم کو سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے ۔ سی پی او سے جب اس امر پر بات کی گئی تو ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر تحقیق کی جائے گی اگر ملزم کے موبائل میں لڑکی کی ویڈیوز موجود تھیں تو وہ کہاں گئیں ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں