یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سعودی عرب کی ساحلی شہر جدہ میں قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد۔


جدہ(رپورٹ فضل مومند سے)  پاکستان قونصلیٹ جدہ نے یوم یکجہتی کشمیرکےحوالے سے  قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر ایک  تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں جدہ میں  پاکستانی سکول عزیزیہ اور رحاب کے طلباء نے شرکت کی اور طالب علموں کے درمیان یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے ایک تقریری مقابلے انعقاد کیا گیا. تقریب میں قونصلیٹ کے افسران کے  علاوہ جدہ میں کشمیر کمیٹی کےمممبران، پاکستانی و کشمیری  کمیونٹی  اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی دونوں اسکولوں نے بچوں کو کشمیری یکجہتی کے دن کے حوالے سے اپنی تقاریر پیش کیں. تقریروں میں طلباء نے کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف کئے جانے والے بھارتی مظالم  کا ذکر کیا. طالب علموں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی جدوجہد کے میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ انھوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیری تنازع کے حل کے لئے اخلاقیات کا مظاہرہ کرے اور مسئلے کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کی میز پر آئیں. انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ  یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے.انھوں نے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد کشمیر کے شہیدوں کو یاد رکھنا ہے جنہوں نے اپنے لہو سے آزادی کی شمع جلائے رکھی۔  پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔  اور اس سلسلے میں تمام تر اخلاقی و سفارتی ذمہ داری نبھاۓ گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے. انہوں نے  بین الاقوامی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں رائے شماری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلےکا  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے خواہشات کے مطابق حل  پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ہے۔ اور اس کے حل تک پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کا حل خطے میں پائیدار امن لائے گا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر نوجوان نسل کو مدعو کرنے کا مقصد ان کو کشمیر کے مسئلے سے آکاہ کرنا اور انہیں اپنے خیالات کے اظہار  کا موقع دینا تھا. انہوں نے اس موقع پر دونوں اسکولوں کے طلباء کی  شرکت کی تعریف کی کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود پوری نے بتایا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جسکو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے  انسانی   شعور  کو  جگاتے ہوئے اقوام عالم پر زور دیا کہ کشمیر کے خلاف ظلم و جبر کےخلاف آواز اٹھائیں اور تنازعے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ لوگ دوسرے انسانوں کی طرح عام زندگی کی بسر کر سکیں آخر میں قونصل جنرل نے طلباء میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں قبل ازیں شائق بھٹو، ڈپٹی  قونصل جنرل، اور نجیب اللہ وائس قونصل  نے اس موقع کے حوالے سے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے.  صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنے عزم اور غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں