جھنگ.صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور جھنگ کے صحافی معاشرے کی بہتری میں بجا طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ڈی پی او لیاقت علی ملک

جھنگ (جھنگ تیز)صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور جھنگ کے صحافی معاشرے کی بہتری میں بجا طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے صدر پریس کلب لیاقت علی انجم کی سربراہی میں گزشتہ روز سینئر صحافیوں کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جرائم کے خاتمے کے لئے میڈیا ان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے اور اس حوالے سے جھنگ کے میڈیا کا کردار انتہائی مثبت ہے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور وہ تھانوں میں عام شہریوں کی عزت نفس کی بحالی ، رشوت کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر صدر پریس کلب لیاقت علی انجم نے ان کے عوامی فلاح کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ جھنگ کامیڈیا اپنی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے جھنگ کے عوام کی خدمت کرنے والے افراد کے  مثبت اقدامات میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں مثبت تنقید کے ذریعے اصلاح کا عمل جاری رکھے گا ۔ ملاقات میں انچارج سیکیورٹی حبیب اللہ قریشی ، پی آر او شفیق الرحمان ، صدر یونین آف جرنلسٹس لیاقت علی شام ، سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس عدنان نور اور شورکوٹ ، گڑھ مہاراجہ اور شورکوٹ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں نے شرکت کی ۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں