جھنگ.وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں چار روزہ ہیلتھ میلہ 15فروری سے شروع ہوگا

جھنگ (جھنگ تیز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں ہیلتھ میلہ 15فروری سے شروع ہوگا۔ چار روزہ ہیلتھ میلہ میں ہیپاٹائٹس، ٹی بی ،ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کے ٹیسٹ اور علاج مفت کیاجائے گا۔ میلہ 15فروری تا 19فروری تک جاری ہے گا۔ اس موقع پر حاملہ خواتین کا مفت چیک اپ کرکے ٹیٹنس کی ویکسین بھی لگائی جائے گی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہاراخترحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بیماریوں کے شکار لوگ ہیلتھ میلہ سے فائدہ اٹھائیں اور صبح 9تا2بجے تک ہسپتال میں آکر اپنی بیماریوں کا علاج کروائیں۔ ہسپتال عملہ مریضوں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گا۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں