جھنگ(جھنگ تیز) ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی یوم یکجہتی کشمیرانتہائی جوش وجذبہ اور تزک واحتشام سے منایا گیا۔ اس موقع پر تھانہ صدر چوک میں جماعت اسلامی کی جانب سے کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام جماعتوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی امیر مہربہادر خان جھگڑ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ، مودی کشمیر میں ہمار ا خون بہارہا ہے اور پاکستان کے حصہ کا پانی بند کرکے پاکستان کو بنجر صحرائبنانے کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔کشمیر کے لوگ مزاحمت نہ کرتے تو بھارت اب تک کئی بیراج اور ڈیم بنا چکا ہوتا،موجودہ پنجاب اور سندھ ریگستان کا منظر پیش کررہا ہوتا،کشمیریوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کو سیراب کرنے والے دریاؤں کی حفاظت کی اور پاکستان کو بنجر ہونے سے بچایا۔پنجاب اور سندھ کی لہلہاتی فصلوں میں پانی کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کا خون بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری27سال سے بھارتی قابض فوج کے ساتھ برسرپیکار ہیں،ہزاروں نوجوان بھارت کے عقوبت خانوں میں اذیت ناک اور انسانیت سوز سزائیں بھگت رہے ہیں،کشمیریوں کی عزتیں محفوظ نہیں رہیں،مساجد اور مدارس اور کھیتو ں اور کھلیانوں کو نذرآتش کیا جارہا ہے،جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو قتل کردیا جاتا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کی بجائے تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا جاتا ہے،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی فوج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں میں بے انتہائاضافہ ہوچکا ہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو یہ ظلم و جبر اور حیوانیت ٹھنڈا نہیں کرسکی۔ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا لیکن اس پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی اور بھارت کو اس جبر و اتبداد سے روکنے کی کوئی کوشش نہ کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو مانتی ہے جس کی بنیادی وجہ کشمیریوں کی لازوال جدوجہد ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں حالیہ بحث اور قرارداد ایک اہم پیش رفت ہے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو اُن کی امنگوں کے مطابق استصوابِ رائے کے ذریعے بھارتی جبر و تسلط سے آزادی نصیب ہوگی اور وہ خود اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے قابل ہونگے۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ: ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی یوم یکجہتی کشمیرانتہائی جوش وجذبہ اور تزک واحتشام سے منایا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں