بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائینگے۔ لارڈز نزیر احمد ہارون


جرمن(چیف اکرام الدین سے)برٹش ہاوس کے ممبر لارڈز نزیر احمد ہارون نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائینگے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے ساتھ ملکر معاشرے میں خواتین کی فلاح و بہبود نوجوانوں کی رہنمائی اور دیگر اہم ایشوز پر ملکر کام کرینگے یہ بات انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر سے لندن میں ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نعمت اللہ ظہیر نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے بلوچستان میں منشیات کے خاتمے تعلیمی اداروں کی بہتری،صحت تعلیم اور عوامی خدمات کیلئے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل بلوچستان میں بلا تفریق عوام کی خدمت کر رہی ہیں فاونڈیشن بلوچستان اور پاکستان بھر میں صحت تعلیم،سپورٹس کی بہتری اور منشیات کے خاتمے کیلئے دن رات کوششیں کر رہی ہے اور ماہانہ کی بنیاد پر یتیوں،بیواوں اور مساکین میں راشن اور دیگر بنیادی اشیاء فراہم کرتی ہے اس وقت فاونڈیشن ایک اہم مقام رکھتے ہیں اور عوام ہماری کارکردگی سے سو فیصد اتفاق کرتے ہیں چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے لارڈز نزیر احمد ہارون سمیت پالیمنٹ ممبران کو دعوت دی کہ وہ بلوچستان آکر ہمارے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کردار ادا کریں چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے فاونڈیشن کی جانب سے برٹش ہاوس کے ممبر لارڈز نزیر احمد ہارون کو یادگار شیلڈ پیش کیا اس موقع پر برٹش ہاوس کے ممبر لارڈز نزیر احمد ہارون نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارچ کے آخر میں بلوچستان آکر تعلیم کی بہتری، صحت،خواتین کی فلاح و بہبود اور دیگر حوالے سے ملکر کام کرینگے انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کو دعوت دی کہ وہ ہمارے آنے سے قبل ایک وفد تشکیل دیکر لندن آئیں اور لندن کے میٹرو پولٹین نظام، صحت، تعلیم اور دیگر محکموں کے دورے اور یہاں کے پارلیمنٹ ممبران سے ملاقاتیں کریں جس پر دونوں جانب سے اتفاق ہوا کہ ملکر کام کرینگے برٹش ہاوس کے ممبر لارڈز نزیر احمد ہارون نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر کو بلوچستان اور پاکستان میں اچھی خدمات پر شیلڈ پیش کر دیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں