خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔چیئرمین نعمت اللہ ظہیر


کوئٹہ(چیف اکرام الدین سے)خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل 1991 سے ہمارے معاشرے کے غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کر رہا ہے ہم ایسے سماج کا حصہ ہیں جہاں گاوں اور شہریوں میں رہائش پذیر لوگوں کی اکثریت غربت اور بے روزگاری کے لائن سے نیچے رہتی ہے انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کا اصل مقصد غریب اور بے سہارا لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل تعلیم،صحت، منشیات، کے متاثرہ افراد سمیت مختلف شعبوں میں کام کرتا ہے اور غریب ،بے سہارا عوام کی زندگی کو بہتر بنانا ہے گریجویشن کی شرح کے ساتھ ان کی پرائمری اسکولوں میں اضافہ ہو سکتا ہے خاص طور پر نوجوان لڑکیوں  بنیادی تعلیم کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی تھی چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام تعلیم اور صحت کے شعبوں سے محروم ہے عوام کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت اور روزگار کی ضرورت ہے غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کیلئے ہماری  فاونڈیشن ٹیم کی محنت جاری ہے اور جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام جن محرومیوں میں مبتلا ہیں ان محرومیوں کے خاتمے کیلئے ہمارا مشن اور جدوجہد جاری ریے گی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں