کرپٹ حکمرانوں کے خلاف متحد ہونا ضروری ہے.محترمہ نوشین جمال


پشاور(جھنگ تیز)قبائلی خور نیٹ ورک کے چیئرپرسن محترمہ نوشین جمال نے کہا کہ پختون قوم اور قبائلی عوام کی خوشحالی کا وقت اب قریب آگیا ہے کئی سالوں سے اقتدار کی باریاں لینے والے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے گا اور عوام کو صحیح معنوں میں سچے لیڑر ملینگے نورین، شاہدہ شاہ،سکینہ مومند، اور دیگر ممبران  کی قیادت  قبائلی خور نیٹ ورک کا منشور گھر گھر پہنچا رہے ہیں عنقریب کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام باشعور ہو چکے ہیں اور ان باربار اقتدار کے ہوس کے پوچاریوں سے جلد چھٹکارہ ملے گا ان خیالات کا اظہار قبائلی خور نیٹ ورک کی چیئرپرسن محترمہ نوشین جمال نے گزشتہ روز یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے قبائلی عوام تعلیم،روزگار، سے محروم ہیں قبائلی عوام اپنے حق سے محروم ہیں جو موجودہ حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان بن چکا ہے کیا قبائل پاکستان کا حصہ نہیں ہے کیا پختون قوم پاکستان کا وجود نہیں ہے جنگ آزادی میں سب سے زیادہ قربانیاں پشتون قوم نے دی ہے آج کے کرپٹ حکمرانوں نے پشتون قوم کو دہشت گرد قرار دیا انہوں نے کہا کہ پشتون قوم اور قبائلی عوام پاکستان کا محافظ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی عوام کو چاہئے کہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں قبائلی عوام کو اپنا حق حاصل کرنے کیلئے متحد ہونا ضروری ہے  قبائلی عوام جن محرومیوں میں مبتلا ہیں اس کے خاتمے کیلئے کوشش کی ضروت ہے اور اس کوشش میں سب قبائلی عوام کا حصہ لینا ضروری ہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں