جھنگ (جھنگ تیز) پولیس کا کردار خدمت کے جذبے کے تحت نمایاں کرنے کے لیے ڈی پی او جهنگ کی ہدایت پر جگہ جگہ کھلی کچہری لگا کر پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش جاری ہے، عوام اپنے ارد گرد جرائم پیشہ افراد کی درست معلومات دے کر ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لاکر جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن خرم شہزاد نے تھانہ وریام والا کے علاقہ رستم سرگانہ کے مدرسہ فیوض صحابہ میں کھلی کچہری کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس پر اعتماد کرکے ہی ہم معاشرے میں امن و امان قائم کر سکتے ہیں اور منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، چوروں جیسے معاشرتی ناسوروں سے بہتر مقابلہ کرکے انہیں پابند سلاسل کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ مہر سعيد چچکانہ سیال، سب انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول، ایس ایچ او تھانہ وریام والا حافظ عبداللہ جپہ سمیت تھانہ وریام والا اور چوکی انچارج رستم سرگانہ کے علاوہ علاقہ کی کثیر تعداد میں لوگوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے، آخر میں شہداء جھنگ حادثہ کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی.
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
ڈی پی اوجھنگ کی ہدایت پر جگہ جگہ کھلی کچہری لگا کر پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش جاری ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں