ھوہاڑی(حافظ عبدالمالک)پرسنل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب راناعامرکریم خان نےکہاہے کہ وہاڑی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری ضلع وہاڑی کی صنعتی ترقی میں اہم کردار اداکررہاہے۔ضلع وہاڑی سے ایکسپورٹ اورغیرملکی منڈیوں تک رسائی کووہاڑی چیمبرآف کامرس نےممکن بنادیاہے۔وہ گزشتہ روزوہاڑی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کےوفدسےملاقات کےموقع پرگفتگوکررہےتھے۔وفدمیں بانی وہاڑی چیمبر آف کامرس حافظ محموداحمد شاد،سینئرممبرراناطاہرکریم خان،صدرمیاں خالدحسین،سابق سینئرنائب صدرغضنفرعلی اورجنرل سیکرٹری خورشیدانورشامل تھے۔جبکہ ڈپٹی کمشرعلی اکبربھٹی بھی اس موقع پرموجودتھے۔راناعامرکریم خان کاکہناتھاکہ ضلع وہاڑی کی بزنس کیمیونٹی کےمسائل متعلقہ حکام تک پہنچاکران کوحل کرنےکی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ملاقات میں حافظ محموداحمدشادنےوہاڑی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کودرپیش مسائل سےآگاہ کرتےہوئےکہاکہ ضلع وہاڑی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام توخوش آئندتھالیکن انڈسٹریل اسٹیٹ میں اب تک انڈسٹری کاقیام ممکن نہیں ہوسکاہےاورتقریباًگذشتہ3 سال سےانڈسٹریل اسٹیٹ میں کام بندہےاورکوئی بھی کام نہیں ہورہاجس کی بنیادی وجہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کے پلاٹوں کی مہنگی قیمتیں ہیں۔ان کاکہناتھاکہ انڈسٹری کےقیام کیلئے وہاڑی چیمبرآف کامرس نےاپنی سفارشات متعددبارمتعلقہ اداروں کےسامنےپیش کیں لیکن تاحال ان پرکوئی پیش رفت نظرنہیں آئی انہوں نےبتایاکہ اس صورتحال کی وجہ سےگزشتہ3سال سےوہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں کوئی صنعتکاردلچسپی نہیں لےرہاہےکیونکہ صنعت کارسرمایہ کاری کیلئےوہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کوپنجاب کی دوسری اسٹیٹس کےمقابلہ میں مہنگی تصور کرتاہے۔ان کامزیدکہناتھاکہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیلئےوہاڑی چیمبرآف کامرس نےگذشتہ ادوارمیں ملکی و غیر ملکی وفودکےوزٹ بھی کرائےلیکن جب صنعتکاروں کےسامنےپلاٹس کی قیمتوں کاذکرآتاتووہ خاموشی اختیار کرلیتے۔لہذاحکومت پنجاب موجودہ قیمت پرنظرثانی کرےتاکہ وہاڑی کی ترقی کارکاہواپہیہ حرکت میں آسکے۔جس پرراناعامرکریم خان نےوفدکویقین دلاتےہوئےبتایاکہ وہاڑی چیمبر آف کامرس کی ضلع وہاڑی کی صنعتی ترقی سےمتعلق کاوشوں کےبارےمیں تمام متعلقہ ادارےبخوبی آگاہ ہیں جبکہ وہاڑی چیمبرز کامؤقف وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف اوردیگرمتعلقہ حکام تک پہنچادیاگیاہے۔انہوں نےاس امیدکااظہاکیاکہ ہوسکتاہےکہ وزیراعلیٰ میاں محمد شہبازشریف15 فروری کوبوریوالہ میں ہونےوالے جلسہ کےموقع پروہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کی قیمتوں کے متعلق کوئی بڑااعلان کردیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھٹی نےبھی وہاڑی چیمبرآف کامرس کےدفترکیلئےبہت جلدجگہ مختص کرنےکا وعدہ کیا
Home
تازہ ترین
قومی
وہاڑی
وہاڑی.چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری ضلع وہاڑی کی صنعتی ترقی میں اہم کردار اداکررہاہے۔پرسنل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب راناعامرکریم خان کی گفتگو
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں