جھنگ (جھنگ تیز) پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ہر خرابی کی موجد ن لیگ ہے ، ہمیں ہارس ٹریڈنگ کا طعنہ دینے والوں کو اپنی چھانگا مانگا کی سیاست یاد کرنی چاہیے ، بلوچستان میں بغاوت کا الزام پیپلز پارٹی پر لگایا جا رہا ہے حالانکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کے یہی حالات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جھنگ میں پارٹی کے سینئر رہنما رانا سرفراز کی رہائش گا ہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے ڈویژنل صدر سید حسن مرتضیٰ ، ضلعی صدر طارق گیلانی ، انتظار عدیل تاج ، ذوالفقار چوہدری ، ناصر چوہدری و دیگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری منظور نے کہا کہ نواز شریف کی کوشش ہے کہ انہیں توہین عدالت میں سزا ہو تاکہ وہ اقامہ کی طرح اس ایشو پر بھی شور مچا سکیں لیکن انہیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ مستقبل میں ملکی سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر عوامی تحریک کے ساتھ ہے ، اسے سیاسی اتحاد کہنا غلط ہے۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:مستقبل میں نواز شریف کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہو گا ، رہنماٰء پیپلز پارٹی چوہدری منظور کی میں میڈیا سےگفتگو
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں