خوشی ہوگی اگر یہ بالر میری تیز ترین بال کروانے کا ریکارڈ توڑے۔۔۔شعیب اختر نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا


اسلام آباد (جھنگ تیز)قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں دلی خوشی ہوگی اگر ایک کشمیری ان کا تیز ترین بال کروانے کا ریکارڈ توڑے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ آپ کو امید ہے کہ سلمان ارشاد آپ کا تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ تو ڑ سکتا ہے ؟شعیب اختر نے جواب دیا کہ آج سلمان92میل فی گھنٹا کی رفتار سے گیند کر رہا ہے ،کل 97میل فی گھنٹا کی رفتار سے بھی باؤلنگ کرسکتا ہے اور اگر دل کیا تو 100میل کی رفتا ر سے با ل کرکے میرا ریکارڈ توڑ دے تو ایک کشمیری کے یہ کارنامہ سر انجام دینے کی مجھے بہت خوشی ہوگی اور علم نہیں کہ 148کہاں کہاں147 دلوں پر چھریاں چلیں گی ۔شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ میں خود سلمان کو ٹریننگ دو ں گا اور چاہوں گا کہ یہی میرا ریکارڈ توڑے،ہر کشمیری میرا جانشین ہے اور ہم کشمیر کے جانشین ہیں
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں