مجھے لڑکی مل گئی: سلمان خان کا ٹویٹ

ممبئی: (جھنگ تیز) مجھے لڑکی مل گئی، سلمان خان کی ٹویٹ نے شائقین کو تجسس میں ڈال دیا۔
دبنگ ہیروسلمان خان کی شادی ہمیشہ سے ہی ہاٹ نیوز رہی ہے، اداکار کی ٹویٹ "مجھے لڑکی مل گئی" نے انکے مداحوں کو ایک بار پھر تجسس میں ڈال دیا۔ دبنگ ہیرو نئی فلم"بھارت"کی ہیروئن کے بارے میں بتا رہے ہیں، یا سہرا سجانے کی بات ہو رہی ہے، ٹویٹ سے مداحوں کی بے چینی بڑھ گئی۔ ماڈل لولیا وینتر اورسلمان خان کے دوستی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں اکثر و بیشتر ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی، وہ جس بھی پروگرام یا تقریب میں شرکت کرتے ہیں ان سے اس حوالے سے سوال ضرور پوچھا جاتا ہے۔ سلمان خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد نصف درجن سے زائد اداکاراﺅں کے ساتھ معاشقہ کر چکے ہیں لیکن ان کا اب تک شادی نہ کرنا مداحوں کیلئے حیران کن ہے۔
سلمان خان نے بالی ووڈ میں سب سے پہلے پاکستانی اداکارہ سومی علی کے ساتھ عشق لڑایا جس کے بعد وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کی سابق اہلیہ سنگیتا بجلانی کی طرف راغب ہوئے۔ سنگیتا بجلانی سے بھی ان کی شادی نہ ہوسکی اور اداکارہ نے کرکٹر سے شادی کر لی۔ سلمان خان کا سب سے مشہور معاشقہ سابق مس ورلڈ اور ابھیشک بچن کی موجودہ اہلیہ ایشوریہ رائے کے ساتھ رہا ہے، وویک اوبرائے کے بیچ میں آجانے کے باعث یہ بیل بھی منڈھے نہ چڑھ سکی جس کے بعد سلمان خان اور کترینہ کیف کئی سال تک میڈیا میں سرخیوں کی زینت بنے رہے۔ یہ رشتہ بھی سلمان خان کے غصے کے باعث جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ سلمان خان کا تازہ ترین معاشقہ پولش ماڈل و اداکارہ لولیا ونتور کے ساتھ سامنے آیا تھا لیکن اب کافی عرصے سے اس بارے میں خاموشی ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں