پتو کی(جھنگ تیز)
میونسپل کمیٹی پتوکی کے کونسلر چوہدری ذوالفقار علی کے سکول میں زیر تعلیم چار بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام ۔ ملزمان کی فائرنگ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پتوکی کے کونسلر چوہدری ذوالفقار علی جو کہ بھیڈیاں پتوکی میں رہائش پذیر ہے کے چار بچے انیس ذوالفقار، مریم ذوالفقار ، سدرہ ذوالفقار، ذوالفقارعلی جو کہ مقامی سکول میں زیر تعلیم ہے چھٹی کے بعد کونسلر کا چھوٹا بھائی محمد سعید کار LEB1867پر لیکر بچوں کو گھر آرہا تھا کہ کار 1255LWKمیں سوار چار افراد نے روک لیا اور بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی تاہم اس دوران کونسلر کا بھائی گاڑی بھگا کر بھیڈیاں اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گیا ملزمان نے کار پر ان کا پیچھا کیا فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ اکھٹے ہوگئے اور ملزمان فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے میونسپل کمیٹی پتوکی کے کونسلر چوہدری ذوالفقار علی کی تحریری درخواست پر ملزم رضوان سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس کسی بھی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کرسکی۔
Home
تازہ ترین
قصور
قومی
پتو کی.میونسپل کمیٹی پتوکی کے کونسلر چوہدری ذوالفقار علی کے سکول میں زیر تعلیم چار بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام ۔ ملزمان کی فائرنگ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں