لاہور (جھنگ تیز)ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے جیا بگا لاہور میں پراوینشل پٹرولنگ پولیس لائنز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر، ایس ایس پی لاہور ریجن بابر بخت قریشی سمیت تمام ریجنل ایس پی صاحبان اور ضلعی ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔ تقریب میں منصوبے پر کام کرنے والے سابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور موجودہ ڈی پی او نارووال عمران کشور نے خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے سنگ بنیاد کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا قیام 15 سال قبل عمل میں لایا گیا لیکن اس کیلئے ایک باقائدہ ہیڈ کوارٹر نہ تھا جسکی تعمیر ناگزیر تھی میں نے اس منصوبے پر کام کرکے اسے شروع کرایا ہے۔ یہاں پولیس لائنز، ٹریننگ سنٹر، رہائشیں، پولیس کلب، جم، ریسٹ ہاوس اور دیگر ضروری تنصیبات تعمیر کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس نے شاہرات پر دن رات سفر محفوظ بنا دیا ہے سٹرکیں محفوظ ہیں تو ہم آپ ہمارے عزیز و اقارب اور قوم محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12000 نفوس پر مشتمل فورس کیلئے ہیڈکوارٹرز کی اشد ضرورت تھی اس بلڈنگ کی عمارت اور نقشہ انتہائی خو بصورت بنایا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل تمام ریفرشر کورسز اور ٹریننگ پروگرام پٹرولنگ پوسٹوں پر کرتے تھے اب ہیڈکوارٹرز میں ہوا کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ میں تمام ریجنل کمانڈرز ، ضلعی کمانڈرز، پوسٹ انچارجز اور پوسٹ سٹاف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے شاہرات کو محفوظ بنایا ہے۔ جسکا ثبوت یہ ہے کہ 11000 کلومیٹر سے ذائد شاہرات پر سال 2017 میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئی ہیں جبکہ بیسوں کو بروقت موقع پر پہنچ کر ناکام بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی بات ہے کہ قوم میں یہ احساس پیدا ہوا ہے دوران سفر اگر ہمیں کسی مشکل کا سامنا ہوا تو کوئی فورس ہے جو بروقت ہماری مدد کو پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی پالیسیوں سے فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے اور جرائم کنٹرول کرنے میں موثر مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا گرین ہائی ویز مہم اور بلا رجسٹریشن موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی چیکنگ سے جرائم کی شرح میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے۔ اور حکومت کے ریوینو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس بھی پٹرولنگ پوسٹ جیا بگا لاہور پر منعقد ہوا۔جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے کی۔ اجلاس میں بہترین کارکردگی پر ایس پی گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا، ایس ایس پی لاہور ریجن بابر بخت قریشی اور ایس پی فیصل آباد ام سلمٰی کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ضلع گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ملازمین کو 6 کلاشنکوفیں برآمد کرنے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ پٹرولنگ پوسٹوں کی مرمت کیلئے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے جاری کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے کہاکہ مرمت کا فنڈ ایمانداری سے خرچ کریں۔ کچے کے علاقے میں موثر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کی جائے۔ اشتہاری مجرمان کی نقل و حرکت مانیٹر کر کے انکو گرفتار کیا جائے
Home
تازہ ترین
قومی
لاہور
لاہور.ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے جیا بگا لاہور میں پراوینشل پٹرولنگ پولیس لائنز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر، ایس ایس پی لاہور ریجن بابر بخت قریشی سمیت تمام ریجنل ایس پی صاحبان اور ضلعی ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں