زونگ کے 3 نئے پیکجز متعارف,جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

           (جھنگ تیز)                                                یوفون، ٹیلی نار اور موبی لنک کے بعد زونگ نے بھی اپنے صارفین کے لیے سپرکارڈ جیسی نئی آفر پیش کردی ہے۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق زونگ کی جانب سے تین پیکجز فراہم کرائے گئے ہیں، جن میں سے ایک ہفتے پر مشتمل جبکہ تیسرا ایک ماہ کا پیکج ہے۔زونگ نے ان پیکجز کو ہفتہ وار لوڈ آفر، آل ان ون ویکلی آفر اور آل ان ون منتھلی آفر کا نام دیا ہے۔مزید پڑھیں : جاز اور ٹیلی نار کی صارفین کے لیے دلچسپ آفرز متعارفاگر کوئی صارف ہفتہ وار لوڈ آفر لیتا ہے تو 250 روپے کے عوض وہ ایک ہفتے تک 1500 زونگ سے زونگ منٹ، 100 آف نیٹ منٹ، 1500 ایس ایم ایس، 1500 ایم بی فور جی موبائل انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرسکیں گے۔اس پیکج کو ایکٹو کرنے کے لیے *70# ڈائل کرنا ہوگا اور یہ آفر سات دن تک برقراررہے گی۔اسی طرح زونگ آل ان ون ویکلی پیکج کی قیمت 150 روپے رکھی گئی ہے۔اس میں 500 زونگ سے زونگ منٹ، 40 آف نیٹ منٹ، 500 ایس ایم ایس، 500 ایم بی فور جی موبائل انٹرنیٹ ملے گا۔اسے ایکٹیو کرنے کے لیے *6464# < 4 < 1 < 2ڈائل کریں یا Weekly150 لکھ کر 6464 پر ایس ایم ایس بھیج دیں۔یہ بھی پڑھیں : زونگ کا مفت واٹس ایپ سروس فراہم کرنے کا اعلانآل ان ون منتھلی پیکج کی فیس 500 روپے رکھی گئی ہے جس کے عوض صارف کو 1500 زونگ سے زونگ منٹ، 150 آف نیٹ منٹ، 1500 ایس ایم ایس اور 1500 ایم بی فور جی انٹرنیٹ ملے گا۔اسے ایکٹیو کرنے کے لیے *6464# < 4 < 2 < 2 ڈائل کریں اور بس۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں