لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا عزم وحوصلہ ہمالیہ سے زیادہ بلند اور مضبوط ہے

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا عزم وحوصلہ ہمالیہ سے زیادہ بلند اور مضبوط ہے ،نو دہائیوں سے جاری تحریکِ آزادی کشمیر کو ریاستی دہشت گردی سے دبایا نہیں جا سکا،کشمیریوں کے جذبے اور بہادری نے بھارتی سامراج کو دنیا کے سامنے برہنہ کر ڈالا ہے ، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا،کشمیری شہداء کا خون رنگ لائے گا اور بھارت ذلت آمیز شکست سے دو چار ہو گااور اگر بھارت اور عالمی برادری خطے میں امن چاہتے ہیں تو کشمیریوں کو انکا حق دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر تجارت و مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ، جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان ، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت دیگر نے یوم کشمیر کے موقع پر مال روڈ چیئرنگ کراس پر (ن) لیگ کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی الحمراء ہال سے چیئرنگ کراس تک نکالی گئی جس کی قیادت محمد پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر اور لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نے کی ۔اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب احمد، شائستہ پرویز ملک کرن ڈار ،سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ایم پی اے فرزانہ بٹ،حاجی اللہ رکھا،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار چوہدرہ جاوید اقبال رانا احسن شرافت،کنول لیاقت،زرقا جاوید بٹ ،نسیم بانو، سمیرا ملک ثمرہ نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یوم یکجہتیِ کشمیر کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی جارحیت کی مذمت کا دن ہے ،آج ایک دوسرے کو رگیدنے کی بجائے تمام جلسوں میں تحریک آزادی کشمیر کی حمایت اور بھارتی جارحیت کی مذمت کی جائے اور پاکستان سے تحریک حریت کشمیر سے یگانگت اور اسکی پشتیبانی کا پیغام جانا چاہیے ۔ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا عزم وحوصلہ ہمالیہ سے زیادہ بلند اور مضبوط ہے ، نو دہائیوں سے جاری تحریکِ آزادی کشمیر کو ریاستی دہشت گردی سے دبایا نہیں جا سکا،کشمیریوں کے جذبے اور بہادری نے بھارتی سامراج کو دنیا کے سامنے برہنہ کر ڈالا ہے ،کشمیری شہداء کا خون رنگ لائے گا۔ بھارت ذلت آمیز شکست سے دو چار ہو گا۔جبر کے تمام بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوچکے ،کشمیری آزادی لے کر رہیں گے،کشمیر بنے گا پاکستان انشا اللہ۔نہتے کشمیری کا جذبِ حریت اور پاکستان کی ثابت قدمی بھارتی جارحیت کو شکست دے گی ۔اگر بھارت اور عالمی برادری یہ چاہتی ہے کہ خطے میں امن قائم ہو تو پھر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا،اس کے بغیر امن ممکن نہیں اس مسئلہ کو ترجیحی بنیاددوں پر حل کرنا ہوگا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرویز ملک ، خواجہ احمد حسان ، خواجہ عمران نذیر ، مبشر جاوید سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور تمام ادارے یک زبان اور با آواز بلند یہ کہتی ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے بھارتیوں اسے خالی کردو اور خود کو جمہوری ملک سمجھتے ہو تو کشمیریوں کا حق انہیں دو انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میںآج حریت پسند قومیں کشمیریوں کے سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کی حمایت میں سڑکوں پر ہیں، پوریہ دنیان میں ایک ہی آواز ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ اور کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف ہیں ، بھارتیو کشمیر سے نکل جاؤ ،کشمیر خالی کردو،تمام پاکستانی کشمریوں کی پشت پر ہیں، اور اس سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں،انہوں نے کہا کہ گذشتہ9دہائیوں سے کشمیری اپنی آزادئی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ہر آنے والے دن کے ساتھ کشمیریوں کا جذبہ بڑھتا ہے جبکہ بھارتیوں کے حوصلے ٹوٹ رہے ہیں،ایک وانی شہید نے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو مزید چار چاند لگا دئے ہیں،بھارتیوں جان لو تام قیامت تک کشمیر فتح نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی ہر قسم کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی فورم پر مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے،اور کشمیریوں کے کی بھر پور ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس کے بغیر پاکستان کی تکمیل نہیں ہوتی،عالمی قوتوں کو تیمور نظر آ جاتا ہے کشمیر میں بھارتیوں کے مظالم کیوں نظر نہیں آتے ،آج انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کہاں سو رہی ہیں؟یو این او منافقوں والا کردار چھوڑے اور کشمیر میں ببھارتی فوج کی بربریت کا فوری نوٹس لے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں