ایران کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، طیارے میں 50سے زائد مسافر سوار تھے۔ ایرانی میڈیا

ایران کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، طیارے میں 50سے زائد مسافر سوار تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا، تباہ ہونے والے طیارے نے اصفہان میں ایمرجنسی لینڈنگ کوشش کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ سیمرون کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ایرانی حکام نے بھی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر روانہ کردی گئیں،خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ایران کا مسافر طیارہ رڈار سے غائب ہوگیا تھا، مسافر طیارے کا رخ تہران سے جنوب مغربی شہر کی جانب تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں 50 سے 60 مسافر سوار تھے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں