اداکار جیتندر پر جنسی ہراساں کرنیکا مقدمہ 47 سال بعد درج

بالی ووڈ اداکار پر خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ جیتندر نے انہیں 1971 میں ایک ہوٹل میں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تھیممبئی )نیٹ نیوز ( بالی ووڈ کے معروف اداکار 75 سالہ جیتندرا پر اپنی ہی کزن نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔ اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرانے والی خاتون بھی اس وقت 65 برس کی ہیں، اور وہ جیتندرا کے چچا کی بیٹی ہیں، جنہوں نے ماضی میں ہونے والے واقعے کو بنیاد بنا کر ان پر مقدمہ درج کروایا۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں بتایا کہ جیتندرا پر ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں ان کی کزن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ نشریاتی ادارے ’آئی اے این ایس‘ کو موصول ہونے والی مقدمے کی کاپی کے مطابق مقدمہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس )ڈی جی پی( کے دفتر میں درج کیا گیا۔ مقدمہ آج سے 47 سال قبل جنوری 1971 میں پیش آنے والے واقعے کو بنیاد کر درج کروایا گیا ہے۔مقدمے کے تحت جیتندرا نے اپنی کزن کو جنوری 1971 میں شملہ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا،جب وہ دونوں کمرے میں اکیلے تھے۔ واقعےکے وقت جیتندرا کی عمر 28 جب کہ متاثرہ خاتون کی عمر 18 برس تھی، اور وہ اپنے والد کی اجازت کے ساتھ اداکار کے ساتھ سفر پر تھیں۔اگرچہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم دوسری جانب نیوز 18 نے جیتندرا کے وکیل کے حوالے سے بتایا کہ اداکار کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اداکار کے وکیل کا کہنا تھا کہ تقریبا نصف صدی پرانے واقعے کے اب درج ہونے والے مقدمے کو عدالتیں بھی نہیں سنیں گی۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ جیتندرا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔خیال رہے کہ 75 سالہ جیتندرا کا اصل نام رویکپور ہے، وہ اداکار توشار کپور اور فلم ساز ایکتا کپور کے والد ہیں۔ وہ بالاجی فلمز، بالاجی موشن پکچرز کے سربراہ ہونے سمیت فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر بھی ہیں۔ 1959 میں فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والے اداکار نے 1974 میں اپنی دیرینہ دوست شوبھا سے شادی کی، جب کہ انہوں نے شاندار اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔جیتندرا درجنوں فلموں میں اداکاری کرنے کے بعد فلموں کو پروڈیوس کرنے کا کام سر انجام دینے لگے۔ ان کے خلاف اپنی کزن نے ایک ایسے وقت میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا مقدمہ درج کروایا ہے، جب کہ بولی وڈ و ہولی وڈ میں اداکارائیں خود سے ہونے والی جنسی ذیادتیوں کے خلاف کھل کر بات کرنے لگی ہیں۔گزشتہ ہفتے بولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان نے بھی اپنے ایک دیرینہ دوست کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس کے مطابق زینت امان اور انہیں ہراساں کرنے والے شخص کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے، تاہم چند ہفتے قبل دونوں میں ناراضگی ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ شخص اداکارہ کو منانے کی کوشش کرتا رہا۔ اداکارہ نے دوست کی جانب سے منانے کی کوششوںسے تنگ آکر ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا مقدمہ درج کروالیا تھا۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں