لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام،40لاکھ روپے کیوں دیئے؟ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہدبھی منظر عام پر، حیرت انگیز وجہ بتادی

اسلام آباد (جھنگ تیز)ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد نے کہا ہے کہ یہ میرے سیاسی کیرئیر کو ختم کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ میں ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سارا گیم پلان میرے خلاف فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد شروع کیا گیا ہے جبکہ میری سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کےعلاج کیلئے خطیر رقم خرچ کی اور اب احسان کا یہ بدلہدیا جا رہا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے انٹرنیٹ پر لڑکی کیساتھ ان کی وائرل ہونیوالی تصویر کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لڑکی علینہ نے ان کے خلاف 4جنوری کو ایف آئی آر درج کروائی جبکہ وہ 16دسمبرکو اس کے خلاف درخواست درج کرواچکے ہیں اور اب یہ معاملہ عدالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں آیے تھے اور مجھ سے تعارف کرایاگیا کہ ہم ایم کیو ایم کے پرانے ورکر ہیں انہوں نے اپنا مسئلہ بتایا کہ ان کیماں کو کینسر ہے جس پر میں نے ان کو چالیس لاکھ روپے دیئے تھے جس کا ایف اے ڈیوڈ بھی موجود ہے ،پھر یہ لوگ غائب ہوگئے تھے،جب ان سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے پہلے کہاکہ پیسے واپس دے دیں گے اور پھر کچھ دن بعد مجھ پر ہی ایف آئی آر درج کروادی گئی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں