جھنگ:محکمہ تعلیم ‘ صحت اور لائیو سٹاک کے22افسران کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے

جھنگ (جھنگ تیز) شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت محکمہ تعلیم ، صحت اور لائیو سٹاک کی جانب سے پبلک انفارمیشن آفیسرز نامزد کر دیے گئے تاکہ شہریوں کو تمام معلومات بروقت فراہم کی جا سکیں ۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ضلع بھر میں گیارہ ، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے دس جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ایک افسر تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ ڈی ای او سیکنڈری آفس شیخ نعیم ، ہیڈ کلرک ڈی ای او ایلیمنٹری (مردانہ) آفس عبد الحمید الٰہی ، ہیڈ کلرک ڈی ای او ایلیمنٹری (مردانہ) آفس محمد اقبال ، اے ای او ہیڈ کوارٹرز خالد محمود شیخ، سپرنٹنڈنٹ ڈی ای او ایلیمنٹری (مردانہ) آفس صدیق اکبر ، اور چاروں تحصیلوں کے ڈی ڈی ای اوز (زنانہ) محکمہ تعلیم کے پی آئی اوز ہوں گے ۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی آفس عمران حیدر ، سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او آفس خالد محمود ، ایڈیشنل ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ظفر اقبال ، ڈی ایچ اوIIڈاکٹر طارق ، پرنسپل نرسنگ سکول صدف زہرا ، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر افتخار نور اور چاروں ڈی ڈی ایچ اوز پبلک انفارمیشن آفیسرز ہیں ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جھنگ نے سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر ارشاد اسد کو تعینات کیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں