پنجاب حکومت نےنیشنل گیمز میں خصوصی بچوں کیساتھ ہاتھ کرلیا ، 10روپے والے میڈلز پہنا دئیے

لاہور : پنجاب حکومت کے زیر اہتمام نیشنل گیمز 2018میں شریک ہونے والے خصوصی بچوں کے ساتھ پنجاب حکومت نے ہاتھ کردیا ، مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرنے والے خصوصی بچوں کو اردو بازار سے منگوا کر10روپے مالیت کے میڈلز تھما دئیے گئے ، ان مقابلوں میں ملک بھر سے درجنوں خصوصی بچوں نے شرکت کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 27تا29جنوری2018چار دنوں کے لئے قذافیسٹیڈیم لاہور میں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا گیا، ان گیمز میں آزاد کشمیر اور کراچی سمیت چاروں صوبوں سے درجنوں بچوں نے شرکت کی۔ ان مقابلوں میں میرپورآزاد کشمیر کے ایک نجی سکول کے معذور بچوں نے بھی حصہ لیا۔ نیشنل گیمز میں میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی ماہ نور نے سونے اور چاندی کا 1،1میڈل حاصل کیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کی اس کارکردگی کو خوب سراہا گیا مگر ان گیمز میں محکمہ سپورٹس نے خصوصی بچوں کو بھی چونا لگا دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرپور کی رہائشی ماہ نور کے ماموں رفاقت علی کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے وہیل چیئرز اور بیساکھیوں کے سہارے مقابلوں میں شریک ہوئے، انہوں نے مقابلے جیتنے کے لئے جی توڑ محنت کی مگر جب وہ میڈل لے کر آبائی علاقوں میں پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ میڈل تو نقلی ہیں۔ رفاقت علی کا مزید کہنا تھا کہ ماہ نور نے نیشنل گیمز میں سونے اور چاندی کا ایک ایک میڈل حاصل کیا۔ بچی خوشی سے پھولی نہیں سما رہی تھی جبکہ ہم نے بھی اس کی آمد پر جشن کی بھرپور تیاری کر رکھی تھی مگر جب ماہ نور گھر پہنچی تو شرم سے ہمارے سر جھک گئے ، کیوں کہ پنجاب حکومت نے اصلی میڈلز دینے کی بجائے10،10روپے والے نقلی میڈلز بچوں کو دئیے تھے۔ ہمیں پنجاب حکومت کے اس اقدام پر سخت شرمندگی ہو رہی ہے کیوں کہ انہوں نے سپیشل بچوں کو بھی معاف نہیں کیا اور انہیں جعلی میڈلز دے دئیے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں