پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کے خواہش مند ہیں۔سربراہ اہلسنت والجماعت مولانااحمدلدھیانوی

عارف والا (جھنگ تیز) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانااحمدلدھیانوی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کے خواہش مند ہیں پارلیمنٹرین عوامی ووٹ سے منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں آتے ہیں ہمیں اپنے اداروں کا احترام کرنا چاہیے نااہل سابق وزیراعظم کو جلسے کرنے کی اجازت ہے توہمیں اجازت کیوں نہیں دی جاتی ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ریسٹورنٹ میں میڈیا کے نمائندگان و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہماری جماعت بھرپور حصہ لے گی سانحہ قصور کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول ﷺ کو فی الفور پکڑکر پھانسی کے پھندا پر لٹکا یاجائے تاکہ کوئی دوبارہ گستاخی کی جرات نہ کرسکے اس موقع پر رائے عامر بلال عرف ببو جھنگوی ودیگر بھی موجودتھے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں