سرگودھا(جھنگ تیز):انڈے بیچنے والے بچےعلی رضا عرف راجو کا زیادتی کے بعد قتل کیس۔ پولیس نےحل کر لیا.
بھلوال میں انڈے بیچنے والے معصوم بچے کے سفاکانہ قتل کیس میں سرگودھا پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیتے ہوئے اصل ملزمان کو گرفتارکر لیا
ایسے کیسز کو حل کرنا اور مجرموں تک پہنچنا پولیس کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے جس میں قاتل کوئی سراغ نہ چھوڑے، ترقی یافتہ ملکوں میں بھی با آسانی ایسے قاتلوں کو گرفت میں لانا ایک معمہ بن جاتا ہے جس میں دشمنی، آلہ قتل،فنگر پرنٹ یا ایسا کوئی ثبوت نہ ملے جس سے ملزم کا سراغ لگایا جا سکے ،
مگر ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس کی سربراہی میں سرگودھا پولیس کی پروفیشنل ٹیم نے اپنی نوعیت کے اس انوکھے قتل کیس کو نمٹا کر عوام میں پولیس کی ساکھ بحال کی اور بالخصوص ایک غریب والد کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وقوعہ کے فوراً بعد پولیس اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئےحرکت میں آئی اور چند مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا مگر اس طرح کے کیس میں پولیس کی زمہ داری اور بڑھ جاتی ہے کہ ایک تو معصوم قتل ہوا اور اس پر کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے، دن رات سرگودھاپولیس قاتلوں تک پہنچنے کے لیے انتھک کاوشیں کرتی رہی، تمام افسران چین سےنہیں بیٹھے جن کے علاقے میں ایک معصوم بچےکا اس قدر بہیمانہ قتل ہوا،
اس واردات میں نہ تو موبائل فون کا استعمال ہوا تھا جس سے لوکیشن ٹریس ہو سکے اور نہ ہی اغوا اور قتل کے موقعہ پے ایسا کوئی گواہ جو مجرموں کو پہچان سکے، نہ ہی فنگر پرنٹ ، آخری حل تھا صرف اور صرف ڈی این اے، مگر یہ ٹیسٹ فرانزک لیب میں ہی ممکن ہو سکتا تھا ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چودھری کی دن رات محنت اور ذاتی نگرانی میں انسپکٹر خدا بخش ایس ایچ او عارف چیمہ، فاروق حسنات اور تفتیشی فخر عباس پر مشتمل ٹیم نےان تھک محنت اور ذہانت کی وجہ سے بھلوال کی عوام اور غریب باپ کو انصاف ملا اور قاتلوں کو گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا جسکا رزلٹ پولیس کو موصول ہو گیاہے جس کی بنیاد پر پکڑے جانے والے ملزمان ہی اصل مجرم ثابت ہوئے ہیں مقدمہ کو جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے گاعوام سے اپیل ہے کہ اپنے آس پاس ایسےعادی مجرموں پے نظر رکھیں اور ایسے کسی بھی وقوعہ کی اطلاع پولیس کو دیں سرگودھاپولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں